جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘ڈمی چیئرمین ہوں’ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی سی بی نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال قاسم کا استعفیٰ دینا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ کمیٹی نے خود کو ڈمی چیئرمین کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جسے پی سی بی نے قبول کرلیا ہے۔

استعفے کے متن میں اقبال قاسم نے کہا ہے کہ میں ایک ڈمی چیئرمین ہوں جو ایک میچ ریفری کی بھی سفارش نہیں کرسکتا۔

مستعفی ہونے والے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا متن میں کہنا تھا کہ اہلیت پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی پر افسوس ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اقبال قاسم کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسی ہے کہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی نے آزادانہ پینل کا فیصلہ نہیں مانا۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2019 کو نافذالعمل آئین میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہوچکا تھا، جنوری 2020 میں عہدہ سنبھالنے والے اقبال قاسم کو اس کا علم تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں