اشتہار

شکست خوردہ کی قبروں پر کیوں جاوں؟ جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں پر ٹرمپ کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر نے جنگ عظیم دوئم کے امریکی فوجیوں کی یادگار پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قبروں پر کیوں جاوں جو شکست خوردہ ہیں۔

امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس کے قریب ایسن مارن قبرستان میں دفن امریکی فوجیوں کی قبروں پر جانے سے یہ دہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ ان کی قبروں پر کیوں جاوں جو شکست خوردہ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بال خراب ہونے کے ڈر سے جنگ عظیم دوئم میں مرنے والے فوجیوں کی قبروں پر جانے سے انکار کیا تھا تاہم سینئر افسران سے ملاقات کے دوران انہوں نے مرنے والے امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اس ملاقات کے دوران ورلڈ وار اوّل میں بیلے ووڈ کے مقام پر مرنے والے اٹھارہ سو امریکی فوجیوں پر بھی تنقید کی تھی۔

دوسری جانب سے امریکی صدر نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنگ میں ہلاک ہونے والے عظیم امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ نہیں کہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ الزامات کو جھوٹی و من گھڑت خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں آئندہ صدارتی انتخابات اثر انداز ہونے کےلیے بنائی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں