مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کورونا وبا کے باعث بند تعلیمی ادارےکھولنےکا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارےحفاظتی اقدامات کے تحت کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارےکھولنے ضروری ہیں اور احتیاط بھی لازمی ہے۔
انہوں نےکہا کہ پہلےمرحلےمیں یونیورسٹیز اوت میڈیکل کالجزکا اجرا کیاجائے گا جس کے بعد ڈگری کالجز، ہائی اسکولوں میں بڑی کلاسزکا مرحلہ وار آغاز کیا جائے گا۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے آزادکشمیر میں کورونا پھیلنےسے محفوظ رہا ہے اور 24گھنٹےمیں کوروناکا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ آزادکشمیر میں کورونا سے65افرادجاں بحق ہوئے جب کہ کل2306افراد متاثر ہوئے۔