کراچی : پولیس نے فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کو قانون کی گرفت میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے تمام ڈسٹرکٹ ایس پیز کو ہدایت جاری کردی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور شیشے رنگین کرنے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
حکم نامے مطابق روزانہ صبح 11 سے 1بجے اور شام 5 سے 7بجے تک سخت چیکنگ ہوگی، ہر پوائنٹ پر 8 اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم چیکنگ کرے گی۔
ٹریفک کے ڈسٹرکٹ ایس پیز کو سب ڈویژن میں ٹیمیں تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا، 8 افراد پر مشتمل ٹیم میں 5 ٹریفک پولیس،3 تھانے کے اہلکار شامل ہوں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایس پیز کو مہم مؤثر بنانے کیلئے ایکسائز اور سی پی ایل سی کی مدد لینے کا حکم دیا گیا ہے۔