اشتہار

پیٹرول کم دینا مہنگا پڑ گیا، 24 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پمپس پر پیٹرول کم دینا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے چھاپہ مار کر دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے سائبر آباد کمشنریٹ کی حدود میں پیٹرول کم دینے کے دوران ہیر پھیر کی شکایات درج کروانے پر پولیس نے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپہ مارا اور مختلف  پمپس بند کرواکے دو درجن افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائبر آباد کے کئی علاقوں میں پیٹرول کم دیا جارہا تھا، پیٹرول بھرنے کے دوران ’چپس‘ لگا کر دھوکا دئیے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس کے مطابق شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایس او ٹی پولیس نے حیدرآباد میں 13 پیٹرول پمپس کو بند کردیا۔

علاوہ ازیں سائبرآباد ایس او ٹی پولیس کی اطلاع پر آندھرا پردیش میں 26 پٹرول پمپس کو اے پی پولیس نے بند کر دیا،  پولیس نے بتایا کہ یہ چپس مہاراشٹر سے پٹرول پمپس کے مالکین نے منگوائے تھے اور ان کو لگاتے ہوئے پیٹرول کی چوری کی جا رہی تھی، دھوکہ دہی پر پولیس نے 26 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں