تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ٹرمپ کے حامیوں کی بوٹ ریلی اچانک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے نکالی جانے والی بوٹ ریلی کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد کشتیاں ڈوب گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جھیل ٹریوس میں پیش آیا، ٹرمپ سے اظہارِیکجہتی کے لیے بوٹ پریڈ میں درجنوں کشتیاں شریک تھیں، امریکی صدر کے حمایتی کشتیوں میں سوار ہوکر ٹرمپ کے حق میں نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

ریلی میں شامل شہری رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر کو سپورٹ اور ووٹ دینے کا عزم بھی ظاہر کررہے تھے کہ اچانک کئی بوٹس پانی میں ڈوب گئے۔

ترجمان کاؤنٹی شیریف کا کہنا ہے کہ کشتیاں ڈوبنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے میں تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، ایونٹ منتظمین کے مطابق بوٹ ریلی میں 2ہزار افراد کی شرکت طے کی گئی تھی۔

متعلقہ اداروں نے کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -