تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیروت دھماکا: ‘تمام امیدیں دم توڑ گئیں’

بیروت: لبنان میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف عملے کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں ہائی ٹیک سینسرز کے ذریعے ملبے میں دبلے کسی شخص کے زندہ رہنے کے شواہد سامنے آئے تھے، سینسرز سے بھی تصدیق ہوئی تھی کہ عمارتی ملبے کے نیچے دل کی دھڑکن موجود ہے، بدقسمتی سے اب تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

عملے کا کہنا ہے کہ اب لاپتہ افراد کے زندہ رہنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی، دھماکے کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود ملبے تلے سات افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

بیروت: دھماکے کے 1 ماہ بعد ملبے تلے دبے انسان کے زندہ ہونے کی امید

یاد رہے کہ گزشتہ روز تباہ شدہ گھر کے ملبے کے نیچے آلے کی مدد سے کسی زندہ انسان کے دل کی دھڑکن کا سراغ لگایا گیا تھا۔ ملبے تلبے دبے انسان کی تلاش میں ‘چلی’ کی ریسکیو ٹیم کے کھوجی کتے نے بھی مدد کی تھی۔

چلی کی ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ امیدیں نہیں لگانا چاہتے تاہم کسی کی لاش یا زندہ شخص کے ملنے کے ایک فیصد امکان کی صورت میں بھی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے 191 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -