تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایک اور بھارتی اداکار کروناوائرس کا شکار ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور بھی کروناوائرس کے نشانے پر آگئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو کروناوائرس سے متعلق آگاہ کیا اور کہا وہ مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں لیکن طبیعت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ مجھ میں کروناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور جسم میں علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے تحت ہوم آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

بھارتی اداکار نے صحت یابی سے متعلق نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ارجن کپور کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق گاہے بگاہے پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کرونا سے متاثر، اسپتال منتقل

قبل ازیں جولائی میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے صاحبزادے اببھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جبکہ مارچ میں بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کا خاندان بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کرونا کی لپیٹ میں آئے جس کے باعث آنے والی فلم ‘دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -