لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا، وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گگلی ماسٹر عبدالقادر کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے، پہلی برسی پر پی سی بی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
One of Pakistan's finest leg-spinners who took 236 Test wickets including a stunning 9-56 against England in Lahore in 1987. He also took 132 ODI wickets at an average of 26.16.
Remembering Abdul Qadir on his first death anniversary. pic.twitter.com/thM2ELdGeC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2020
مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعا میں ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور نسیم شاہ سمیت رحمان قادر، عثمان قادر اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
کامران کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، ان سے بہت کچھ سیکھا، ان کی وفات پر کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہ ہوا۔
Wow wow wow miss u #Abdulqadir https://t.co/x9JDMjqzjw
— Afridi (@qafridiq) September 6, 2020
واضح رہے کہ اپنے دور میں عبدالقادر نے لیگ اسپنر کی حیثیت سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، گگلی ماسٹر نے ٹیسٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی مداحوں نے عبدالقادر کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔