اشتہار

’کل کراچی کے عوام کو پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل کراچی کی عوام کو ترقیاتی پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1100 ارب کہاں کہاں خرچ ہوں گے سب کو پتا چل گیا ہوگا، کل وزیراعلیٰ صاحب نے کچھ حقائق وزیراعظم عمران خان کو بتائے، مراد علی شاہ نے اندرون سندھ کے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا۔

علی زیدی کے مطابق سندھ کا اتنا ہی حصہ جیسے سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ ہیں، کل وزیراعظم عمران خان نے کہا لکھ کر دیں کہ وفاق کیسے اندرون سندھ کی مدد کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

علی زیدی نے کہا کہ شہر قائد کی طرح دیگر اضلاع میں بھی 21 گریڈ کے ایڈمنسٹریٹر لگائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں