ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یوم دفاعِ پاکستان، ملک کی نظریاتی سرحدوں کیلئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھی متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت و دفاع کےلیے سوشل میڈیا کارکنان متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے لاہور میں بڑا ڈیجیٹل میڈیا شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر ایکٹوسٹ نے شرکت کی۔

ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے ڈیجیٹل شو کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، ڈیجیٹل میڈیا کارکنوں کے تحفظ کیلئے ایک فورم تشکیل دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ کی تشکیل کی جائے گی، سوشل میڈیا پر پاکستان کی معاشرتی ثقافتی سیاسی مذہبی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ شو کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور میں بھی کیا جائے گا، ڈی ایم اے تقریب میں ایکٹیوسٹ کو درپیش مسائل پر بھی بات کی گئی جبکہ ڈیجیٹل میڈیا فائیوجنریشن وار کے حوالے سے تفصیلی پریذنٹیشن دی گئی۔

تقریب میں پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا کی نظریاتی حدود پر گفتگو کی گئی اور ڈی ایم ایکٹیوسٹ کی ملک و قوم کیلئے اپنی بھرپور خدمات سر انجام دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں