ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق انگلش کرکٹر ’این بیل‘ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق انگلش بیٹسمین این بیل نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کرکٹر این بیل نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

انگلش کرکٹر این بیل ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پانچ بار ایشیز سیریز جیتی۔

این بیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیزن کے اختتام کے بعد کرکٹ چھوڑ کر کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ این بیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 118 ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 7727 رنز 22 سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

این بیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 235 ہے، انہوں نے 161 ون ڈے میچز کھیلے اور 4 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 5416 رنز بنائے۔

انگلش کرکٹر نے 8 ٹی 20 میچز بھی کھیلے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 188 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور لیفٹ ہینڈر بیٹسمین سریش رائنا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں