تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

صدرمملکت سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کو درپیش چیلنجز پر مؤثر طور پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، مسلح افواج نے ملک کو درپیش چیلنجز پر موثر طور پر قابو پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کےلیے جان قربان کرنے والے 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ آج ایوان صدر میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور اپنی مہارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں و افسران میں ستارہ بسالت، ستارہ جرات و تمغہ جرات تقسیم کیے۔

Comments

- Advertisement -