اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد اب سندھ سے بھی ٹڈی دل کا خاتمہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد اب سندھ سے بھی ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ایل سی سی نے ٹڈی دل آپریشن سے متعلق اپنے تازہ اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔

این ایل سی سی کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں 2لاکھ ایک ہزار441ہیکٹرز کا سروے کیا گیا، 24 گھنٹے میں لسبیلہ میں 280 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کا عمل یقینی بنایا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں 11لاکھ25ہزار777ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا۔

بلوچستان اور سندھ سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز

خیال رہے کہ فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا خیبرپختونخوا کے بعد 20 اگست کو پنجاب سے بھی خاتمہ کیا گیا تھا۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ ادارے کو پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں کامیابی ملی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلوچستان سے بھی ٹڈیوں کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں