ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

‘کراچی کے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ شہر قائدکے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے، افرتفری اورناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کےسوا کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے چیئرپرسن وومن پروٹیکشن سمیت پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ، گورنر پنجاب نے کہا قوم متفق ہے ملکی ترقی کےلیےکر پشن کو جڑسے ختم کر نا ہوگا ، افرتفری اورناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کےسوا کچھ نہیں ملے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسیوں کےساتھ ہیں ،ادارے مضبوط ہو رہے ہیں ، سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے، شہر قائد کے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے، وفاقی حکومت اپنے سندھی بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کامیا ب حکمت عملی سے معیشت کو سنبھالا دیا ہے ، کمزور طبقے کی مضبوطی کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیرا عظم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے مشن پرگامزن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور احساس پروگرام غر یب دوستی کی مثال ہیں ، حکومت کی توجہ طویل مدتی استحکام پر مرکوز ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں