تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مہمند، ماربل مائنز میں تودہ گرنے سے 12 مزدور جاں بحق

مہمند: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں کام کے دوران مزدوروں پر تودہ آگرا جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد گاڑیوں سمیت ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ڈی پی او طارق حبیب نے بتایا کہ حادثے میں 18 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی مزدوروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر چٹان آ گری تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -