قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کے منانے پر سابق کپتان نے آخری میچ کھیلا تھا۔
سیریز کا آخری میچ کہیں کیریئر کا آخری مقابلہ نہ ہوجائے، سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ میں تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح اور یونس خان کے منانے پر سرفراز نے میچ کھیلا تھا۔ مصباح الحق نےکہا سرفراز کی جگہ وہ بھی ہوتےتو ایسا ہی کرتے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح اوریونس نےسرفراز کو یقین دہانی کرائی تھی آخری میچ میں وہ ناکام ہوئے تو بھی ٹیم کیلئےسیکنڈ وکٹ کیپررہیں گے۔