اشتہار

خودکشی کی وائرل ہوتی ویڈیو پر ٹک ٹاک کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی جانب سے خودکشی کی وائرل ہونے والی ویڈیو ہٹا گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دو روز سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی تھی جس میں ایک شخص کو خود کو گولی مار کر خودکشی کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مذکورہ ویڈیو ہٹا دی جبکہ ویڈیو کو شیئر کرنے والے اکاونٹس کو بھی بند کرنا شروع کردیا۔

- Advertisement -

ٹک ٹاک کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’ہم آگاہ ہیں کہ خود کشی کی ایک ویڈیو جسے فیس بک پر براہ راست دکھایا گیا تھا، دوسرے پلیٹ فارم بشمول ٹک ٹاک پر زیر گردش ہے۔ ہمارا خود کار نظام ان ویڈیو کلپس کو کمپنی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ان کی نشان دہی کر رہا ہے۔

دوسری جانب فیس بک کا کہنا ہے اس نے اصل ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے 31 اگست کو ہٹایا تھا۔ اسی دن خود کشی کے اس واقعے کو فیس بک پر براہ راست دکھایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں