تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی اسپتال کرونا کے نام پر عام مریضوں میں موت باٹنے لگے

نئی دہلی : بھارتی اسپتالوں نے موت کا کاروبار شروع کردیا، کرونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود شہریوں کو کوویڈ 19 وارڈ میں شفٹ کرکے جان لینے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے اسپتالوں نے تندرست افراد کو کرونا کا مریض بناکر جان لینا شروع کردی۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی صحافی سید فرحان احمد کی خالہ راشدہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہیں پٹنہ روبن نامی اسپتال نے کرونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے کے باوجود کرونا مریضوں کےلیے بنائے گئے وارڈ میں منتقل کردیا اور اہل خانہ کو ان سے ملنے سے بھی روک دیا۔

اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے دوپہر تک مریضہ کی حالت بلکل ٹھیک بتائی لیکن شام میں مریضہ کو شفٹ کرنے کی بات ہوئی تو اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ راشدہ خاتون مرچکی ہیں۔

بھارتی صحافی سید فرحان کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے ایک روز کے اندر اہلخانہ نے 3 لاکھ روپے وصول کیے اور انتقال کی وجہ جاننے پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

بھارتی صحافی کی جانب سے روبن اسپتال پر اپنی خالہ کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس حوالے سے جب صحافتی اداروں نے اسپتال انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو اسپتال کے ترجمان نے کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔

Comments

- Advertisement -