اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ میں اداروں اور کاموں پرپیسہ خرچ کریں گے، سندھ حکومت کو 300ارب کیا 300روپے بھی نہیں دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں12سال سے حکومت ہے سندھ حکومت بتائے12سال میں انہوں نےکیاکام کرایا؟ دل بڑا کر کے آگے بڑھ رہے ہیں اور سندھ کےعوام کی مدد کر رہے ہیں، اٹھارویں ترمیم اورصوبائی خودمختاری کےباوجودکام کرارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی معاونت کررہےہیں پھربھی تنقیدکی جارہی ہے،سندھ کیلئےوفاق کی جانب سے فنڈز دیئےجارہےہیں اگر سندھ کےمسائل ختم ہوگئےتوپی پی کی سیاست ختم ہوجائےگی، سندھ میں مسائل کاحل ممکن ہے لیکن مسئلہ نیت کاہے، ساراکریڈٹ سندھ حکومت لےلیکن سندھ میں کام کرائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا وژن ہےجو پرفارمنس دےگاوہ عہدے پر برقرار رہےگا پہلےدن سےوژن ہےجوپرفارمنس نہیں دیگاہٹادیاجائےگا ہماری حکومت میں عہدوں کےلیےدوستیاں نہیں نبھائی جاتی، آئی جی لگایااس کی تمام خواہشات تونہیں مانی جائیں گی، آئی جی کہتاہےسی سی پی اوقبول نہیں توکیااس کی بات مانیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران کی تعیناتی کا اختیارحکومت کے پاس ہےجسےچاہےلگائے، آئی جی کی خواہشات پرتوافسران کی تعیناتیاں نہیں کی جاسکتیں، سی سی پی اوکوحکومت نےتعینات کیا آئی جی نےتونہیں کیا۔