ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سانحہ مہند، متاثرین کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مہمند واقعےکے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کان کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑیں گے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی ماربل کی کان بیٹھنے کے المناک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے ، ریسکیو ورکرز نے آپریشن کے دوران کان کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔

ڈی پی او مہمند کے مطابق گیارہ افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ حادثے میں زخمی نو افراد کو باجوڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں تاہم چٹانیں سرکنے کے باعث آپریشن میں دقت کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے ریسکیو امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے مہمند پہنچ گئے ہیں جبکہ پشاور سے پانچ ایمبولینس اور ریکوری وہیکل بھی جائے حادثہ پہنچادی گئی ہے، بھاری مشینری آنے اور فوجی جوانوں کی شمولیت سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملبے سے نکلنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ذرائع کے مطابق پہاڑ اب بھی سرک رہا ہے، چھوٹے پہاڑی تودے بھی گرررہے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں