جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک اور ننھی بچی کی مبینہ طور پر اغوا کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں اور ننھی بچی کی مبینہ طور پر اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ میں شہریوں نے ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا تو وہ فرار ہونے لگا جس پر شہریوں نےمشتبہ شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بغدادی پولیس کےحوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ننھی بچی اپنانام عائشہ بتاتی ہے اور مشتبہ شخص آصف منگھوپیر کا رہائشی ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کا ریکارڈ اور ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے جب کہ بچی کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل قائدآباد تھانے میں عائشہ نامی بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی تھی اور پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے کہ کیا یہ و ہی بچی عائشہ ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے سے شہری دل گرفتہ ہیں اور اس افسوسناک واقعے کے بعد سے شہری چوکنا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں