منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی تصاویر شیئر کیں اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکر گزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکتے ہیں۔‘

- Advertisement -

نمرہ خان نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ بہت تکلیف دہ ہے، ناک پر لگے زخم آپ سب کی دعاؤں سے بہتر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحت یاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کیا تھا، ان کے شوہر راجا افتخار اعظم لندن میں ایک پولیس افسر ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ نمرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’رشتہ انجانا سا‘ اور ’بھول‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں