جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اٹارنی جنرل آفس میں تقرریاں و تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:اٹارنی جنرل آفس میں تقرریاں وتبادلے، لااینڈجسٹس ڈویژن کا17لاافسران کوعہدوں سےسبکدوش ہوگئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود کو ترقی دے کر ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا جب کہ ایڈیشنل اےجی خرم سعید اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغرعلی سمیت 16لاافسران کو ہٹا دیا گیا ہے۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق وزارت قانون نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے سہیل محمود کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل مقررکرنےکانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جب کہ ایاز شوکت اور مولوی اعجازالحق کوڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

سجادحسین، محمدراشد عمر اور فیاض حسین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ لاہورسےعظمت علی خانزادہ، طارق محمودکھوکھر، راناعبدالشکور کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

اقبال صابری، محمدارشد منظور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات جب کہ ملتان سے محمد صدیق اور کراچی سےگلفرازخان، محمداحمداسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

پشاورسےعامرجاویدکوڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کرنےکانوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ محمدسلیم خان ،محمدامجد شہزاد کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات جب کہ سکھر سےاشفاق نبی قاضی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور گلگت سے احمدمیرڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں