اشتہار

سعودی بینکوں کا کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی مانیٹری اتھارٹی کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی کا کہنا ہے کہ سعودی بینک کرونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئے۔

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے ‘سعودی عرب ثابت قدم اور مستحکم’ کے عنوان سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی بینکوں نے کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد موثر پالیسیاں اپنائی ہیں۔

گورنر ساما نے کہا کہ سعودی بینک کرونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئے انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب کا مالیاتی شعبہ ماضی کی طرح آج بھی مستحکم ہے اور کل بھی رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سامان نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی مدد کے لیے 50 ارب ریال کا ریلیف پروگرام جاری کیا۔ ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کہا کہ کرونا سے معاشرے کے بعض متاثرہ طبقوں کو اسپیشل سکیم ‘ساند’ کے ذریعے تعاون دیا گیا، اس اسکیم سے انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

معیشت کی بحالی، سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 506 بزنس لائسنسز دیے گئے، زیادہ لائسنسز جون میں دیے گئے جس کی وجہ سے اپریل اور مئی میں کرونا کے باعث معاشی سرگرمیوں کے تعطل کی کافی تلافی ہوئی۔

خالد الفالح کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق جون کے مثبت اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی معیشت کرونا کے اثرات سے نکل رہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں دوبارہ اضافہ دیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں