اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کےلیے بہترین کرے گا، تعمیرات کے شعبے میں فروغ سے دیگر شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف پروجیکٹس میں اوورسیز پاکستانیوں سے حصہ ڈلوانا ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

- Advertisement -

اوورسیزپاکستانی ملک میں تعمیرات سیکٹر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، بڑے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت یقینی بنائیں گے کیونکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ اور راوی سٹی میگا پروجیکٹ ہیں، اوورسیزپاکستانی ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں قرضوں کی واپسی کیلئےدولت پیداکرناہوگی، اسی لیے ایسے پروجیکٹ چاہتے ہیں جس میں سرمایہ کاری آئے، ڈالر کی قدر سے ملک میں روپے کی قدر گرنا شروع ہوئی، اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرکے روپے کی قدر مستحکم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک کیوں گئے کیونکہ ہم نوکریاں نہیں دے سکے، حکومت میں آئے تو اربوں ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا۔

کاروبارہ میں آسانی کیساتھ سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں، قرضوں کی قسطیں ہمارے لیے بڑا چیلنج ہیں، تعمیراتی صنعت کے ذریعے حکومت کے پاس پیسہ آئے گا، ملک میں ڈالر بڑھانے کیلئے تارکین وطن کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اوور سیز پاکستانیوں کےلیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، حکومت میں آئے تو درآمد اور برآمد میں خلا بھی چیلنج تھا، بہتر معاشی حالات اور مواقع سے اووسیز پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ اور وسائل بھی ہیں لیکن ملک میں دہری شہریت والوں کو ایسے دیکھا جاتا ہے جیسے غدار ہوں، یہ لوگ بیرون ملک گئے کیونکہ ہم ان کو نوکریاں نہیں دے سکے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو غدار سمجھا جاتا ہے، بتانا چاہتا ہوں بیرون ملک پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں