اشتہار

’’بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، ایم کیو ایم ملکی مفاد دیکھتی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف ملکی مفاد دیکھتی ہے، ایم کیو ایم نے اپنے بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک بار وفاقی وزیر قانون بننا چاہتا تھا، استعفوں کے بعد وزیراعظم نے زبردستی عہدہ واپس دیا۔

فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے ایم کیو ایم لندن کی کوئی حیثیت نہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں، ایف اے ٹی ایف بل کے لیے ہر روز اپوزیشن سے بات کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اوردیگرجائیدادوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ دائر کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے لندن ہائی کورٹ میں جائیدادوں کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا، ایم کیو ایم پاکستان نے بانی متحدہ، ان کے بھائی اور 5 دیگر افراد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کے لا فرم کے ذریعے مجموعی طور پر 7 جائیدادوں پر دعویٰ کیا، ذرایع کا کہنا تھا کہ ان جائیدادوں کی ملکیت تقریباً 10 ملین پاؤنڈز ہے۔

یہ دعویٰ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے کیا، کیس میں طارق میر، محمد انور، افتخار حسین، قاسم رضا، یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں