جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ عتقیہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کی بہن موجود ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ’یہ اس وقت کی تصویر ہے جب میں اور میری بہن فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر کنگ خان سے ملے تھے۔‘

سینئر اداکارہ نے ہنستی مسکراتی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’شاہ رخ انتہائی نرم مزاج اور مہربان شخصیت کے حامل شخص ہیں، عتیقہ اوڈھو نے فلم دیوداس کے سیٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ فلم کا سیٹ بھی بہترین تھا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عتیقہ اوڈھو نے ماضی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ششی کپور کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

ششی کپور کے ساتھ اپنی یادگار تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ تصویر میں وہ، ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں، اداکارہ نے بتایا تھا کہ شائستہ مزاج اور پیار کرنے والی طبیعت کے مالک ششی کپور کی وہ آج بھی بہت بڑی مداح ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پروفائل میں پی ٹی وی کے ڈراموں اور حالیہ دنوں سے متعلق اپنی پروفائل پر یادیں شیئر کی ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں