جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکارہ حاجرہ یامین (اریج) نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 13 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب اور فہد شیخ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی گزشتہ قسط میں حاجرہ یامین (اریج) کی شادی فہد شیخ (احمر) سے ہوئی جو منال خان (نشا) سے پیار کرتا ہے لیکن نشا اپنے بہنوئی (اسفی) عماد عرفانی کی محبت میں مبتلا ہے اور احمر کی محبت کو ٹھکرا کر اپنی بہن کے شوہر سے محبت کرنے لگتی ہے، اسفی بھی اپنی اہلیہ میشا کی محبت کو بھلا کر نشا کے بہکاوے میں آگیا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ احمر نشا کی جانب سے دھوکا کھانے کے بعد اریج سے شادی تو کرلیتا ہے لیکن اس کو دل سے قبول نہیں کرتا اورگھر سے باہر جانے لگتا ہے جس پر اریج کہتی ہے کہ "میں آپ کو بہت یاد کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ  آپ کے اوپر زبردستی مسلط کی گئی ہوں لیکن میں نے سچے دل سے آپ کو قبول کیا ہے اور جسے سچے دل سے قبول کرلیتے ہیں اس کی ہر چیز سب سے عزیز ہوجاتی ہے۔

احمر روکھے انداز میں کہتا ہے کہ "ختم ہوگیا ہے تمہارا خطاب تو تم چلی جاؤ "جس پر اریج جواب دیتی ہے کہ "آپ نے مجھے رکنے کا اختیار دیا ہی کب ہے لیکن دل نزدیک ہوں تو دوریاں، دوریاں نہیں رہتیں شکریہ آپ نے تحمل سے میری بات سنی، آپ کو بہت یاد کروں گی۔”

 

View this post on Instagram

 

Cast: MinalKhan, AreebaHabib, EmmadIrfani, FahadSheikh, MohammedAhmedSyed, SajidaSyed, NadiaHussain, MairaKhan, SabihaHashmi, HajraYamin & others Director: Aabis Raza Writer: Sidra Sehar Imran Producers: Fahad Mustafa & Ali Kazmi Production: Big Bang Entertainment @minalkhan.official @imareebahabib @emmadirfani @imfahadsheikh @mairakhanofficial @razaaabis @hajra_yamin @mohammedahmedsyed @mustafafahad26 #minalkhan #emmadirfani #fahadsheikh #areebahabib #mairakhan #hajrayamin #minalkhan5m #arydigital #minal #minalkhanofficial #minalsfeed #aimanminal #minalians #emmad #ahmar #fahad #fahadmustafa #maira #mahira #mahirakhan #jalan #pakistanicelebrities #pakistanidramas #arydramas #arydigitaldrama #nisha #meeno #misha #asfand #ahmer

A post shared by @ allpakistanimedia on

حاجرہ یامین کی اداکاری کی تعریف ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار منال خان نے بھی کی اور لکھا کہ ’حاجرہ مجھے آپ کی آواز سے محبت ہے۔‘

ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اسفی اپنی بہن کی بات نہ مانتے ہوئے نشا سے شادی کرکے اپنی بیوی میشا کو چھوڑ دے گا؟ کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں