ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شادی کو یادگار بنانے کیلئے شہری نے نوبیاہتا دلہن کو پہاڑ سے لٹکا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی شادی کو یادگار بنانے کی خواہش ہر نئے جوڑے کی ہوتی ہے لیکن امریکی شہری نے اپنے شادی کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے اپنی اہلیہ کو پہاڑ کی چوٹی سے لٹکا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں ایک نئے نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کےلیے ایسی پرخطر اور دشوار گزار جگہ کو شادی تصاویر عکس بند (ویڈنگ فوٹوگرافی) کروانے کےلیے منتخب کیا دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

اسکائی اور ریان میئرز نامی جوڑے نے ویڈنگ فوٹوگرافی کےلیے شمال مغرب میں واقع خطرناک پہاڑی سلسلے ’ہاکس بل کریگ‘ کا انتخاب کیا جہاں لی گئی تصاویر آج ساری دنیا میں وائرل ہورہی ہیں۔

جوڑے نے اس کام کےلیے ملک کے بہترین فوٹو گرافر کا انتخاب کیا جس نے تصاویر لیتے وقت تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا اور دلہا دلہن کو تصاویر لینے سے قبل حفاظتی رسیوں سے باندھ دیا تاکہ کسی بھی خوفناک حادثے سے بچا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں