لاہور: چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جو پوری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین اے پی سیزکرتے رہیں گے،حکومت آئینی مدت پوری کر لےگی،عوام کی طاقت حکومت کے ساتھ ہے، 2023 سے پہلے کہیں جانے والے نہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں نے آئینی مدت پوری کی ہمارا بھی حق ہے،وزیراعظم احتجاج کی دھمکیوں سے بلیک میل ہونے والےنہیں،سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا،خاتون سے زیادتی کر نے والے درندے بھی دہشت گرد ہیں،تمام ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔
تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے،گورنر پنجاب
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اگست کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے۔