جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی کے بادل منڈلانے لگے، ٹیم پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دورازے بند ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے اور اس کا انٹرنیشنل اسٹیٹس ختم کیا جا سکتا ہے۔
جنوبی افریقی کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کا ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے انتظام سنبھال لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ میں بدانتظامی کے اور دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک ماہ کے لیے تمام سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔
آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر مذکورہ ٹیم کا انٹرنیشنل اسٹیٹس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔