پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

عاصم اظہر کی روتے ہوئے ویڈیو، معاملہ کیا ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے نوجوان اور معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے کا پرومو شیئر کردیا جس میں وہ روتے نظر آرہے ہیں۔

عاصم اظہر نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نم آنکھوں کے ساتھ گانا گنگناتے نظر آرہے ہیں۔

عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ گانے کے بول تحریر کیے جو درج ذیل ہیں، گلوکار نے نئے گانے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

تُم تھے وہ اجنبی، تھے سامنے لاپتہ

جتنا ملتے گئے، ہوتے گئے جُدا

عاصم اظہر کی ویڈیو پر نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی تعریف کی اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ’اف اور دل کا ایموجی‘ بنا کر اپنے جذبات تبصرے کی صورت میں بیان کیے۔

 

View this post on Instagram

 

tum thay wo ajnabi, thay saamne laapata, jitna milte gaye hote gaye tum juda… ♥️ #newsong

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

صبا قمر کے کمنٹ کے جواب میں عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ’جگر‘ لکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں