تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکا میں ماں‌ کے سامنے 4 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش

واشنگٹن : امریکا میں ریستورنٹ مالک نے ماں کے سامنے چار سالہ بچی کو اغوا کے کی کوشش بناتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ایک پیزا ریستورنٹ میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بھرے مجمعے میں ماں کے سامنے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک چار سالہ بچی کے ہمراہ ریستورنٹ میں بیٹھی ہیں کہ اچانک گرل پھلانگ کر ایک شخص آتا ہے اور بچی کو گلے سے پکڑ کر اغوا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مذکورہ شخص کو دیکھ کر خواتین بچی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے جبکہ ریستورنٹ کا مالک دوڑ کر آتا ہے اور ملزم کو پکڑ کر زمین پر گرا دیتا ہے جبکہ متاثرہ بچی اپنی والدہ کے ہمراہ باحفاظت ریستورنٹ سے نکل جاتی ہے۔

ریستورنٹ مالک ملزم کو اس وقت جکڑے رہتا ہے جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر 24 سالہ ملزم کو گرفتار کرنہیں کرلیتی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو تشدد اور اغوا کرنے کی کوشش کے جرم میں مجسٹریٹ عدالت میں پیش کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -