جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں جعلی ڈاکٹر گرفتار، ادویات ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر ڈینٹل کلینک چلانے والے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہیلتھ اینڈ سیکورٹی اتھارٹیز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلینک پر چھاپا مارا اور ڈینٹسٹ کو گرفتار کر کے غیر معیاری ادوایات ضبط کر لیں۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دانتوں کا ڈاکٹر بغیر لائسنس کے کلینک چلا رہا تھا، جعلی ڈاکٹر ایشیائی ہے اور سعودیہ کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

200909 medicines

حکام نے بتایا کہ جعلی ڈاکٹر کو پریکٹیس سے روک دیا گیا ہے اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور استغاثہ اس غیرقانونی عمل پر جعلی ڈاکٹر سے تفتیش کررہا ہے۔

بغیر لائسنس کلینک چلانا اور جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے شخص کو ایک لاکھ ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں