ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

مارد وطن پر ایک اور بہادر سپوت نے جان قربان کر دی۔ سرحدوں کے حفاظت پر مامور پاک فوج کا جوان دھماکے میں شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا میرانشاہ بویا روڈ پر واقع چیک پوسٹ کےقریب ہوا، بارودی سرنگ کے دھماکےمیں33سالہ جوان ساجدشہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نےعلاقےکا محاصرہ کر کےکلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

اس سے قبل 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے تھے۔

Image

شہید لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں