لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنما اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز کو جلد اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Hamza Shehbaz sb has tested positive for COVID. Must be shifted to a medical facility from Kot Lakhpat prison as soon as possible.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 12, 2020
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو فوری اسپتال منتقل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں سستی،لاپروائی سےحمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کو علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
حمزہ شہباز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں
بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2020
جیل ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کوگزشتہ روز بخار ہوا،ان کوطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،جلد اسپتال منتقل کر دیا جائےگا۔
کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی بیٹے سے ملاقات
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔