اشتہار

علامہ ضمیراختر نقوی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف مذہبی اسکالر علامہ ضمیراختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی چل بسے، خاندانی ذرایع نے بتایا کہ علامہ کو رات گئے دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

قریبی رفقا کے مطابق مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 76 برس تھی، وہ خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے، مرحوم نے درجنوں کتابیں لکھیں جن میں شاعری اور مرثیہ نگاری بھی شامل ہیں۔

انہوں نے شہزاد قاسم ابن حسن پر دو جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی جبکہ تصنیف معراج خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔

نماز جنازہ

علامہ ضمیر اختر نقوی کا جسد خاکی انچولی پہنچا دیا گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب انچولی امام بار گاہ شہدا کربلا میں اداکی جائےگی۔

گورنر سندھ کا اظہار افسوس

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل نے مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں