تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیلجیئم میں ایک کہانی حقیقت ثابت ہوگئی

برسلز: یورپی ملک بیلجیئم میں کئی دہائیوں سے مشہور کہانی حقیقت ثابت ہوئی، کھدائی کے دوران فوارے کے نیچے سے میئر کا مدفن دل برآمد ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر ورویئرز کے پہلے میئر پیئرے ڈیوڈ کا 1839 میں انتقال ہوا تھا، موت کے بعد ان کا دل مشہور اسٹون فاؤنٹین(فوارے) کے نیچے دفن کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کا ماننا تھا کہ یہ محض ایک کہانی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، لیکن یہ شہری فسانہ سچ ثابت ہوا اور فوراے کی کھدائی کے دوران اس کے نیچے سے ڈبے میں بند دل برآمد ہوگیا۔

بیلجیئم کے شمال میں واقع شہر ورویئرز کے مشہور اسٹون فاؤنٹین کے مرمتی کام کے دوران دل نکلا، کھدائی کے دوران دھات سے بنا ایک چھوٹا ڈبہ برآمد ہوا جس میں ایتھانول سے بھرے جار میں میئر پیئرے ڈیوڈ کا دل موجود تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ورویئرز شہر کے کونسلر میکزمے ڈیگے کا کہنا تھا کہ شہری دستاویزات میں یہ درج تھا کہ میئر کا دل زمین میں دفن ہے لیکن لوگ اسے ایک کہانی تصور کرتے تھے، لیکن اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ خیال رہے کہ بیلجیئم کی آزادی کے بعد پیئرے ڈیوڈ اس شہر کے پہلے میئر بنے تھے۔

واضح رہے کہ پیئرے ڈیوڈ کی موت 1839 میں عمارت سے گرنے سے ہوئی تھی۔ پھر ان کے گھر والوں کی اجازت سے 1883 میں ڈیوڈ کا دل فوارے کے فرش میں دفنا دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -