اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ، سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پاسبان کالونی میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کا سوتیلا باپ کئی دفعہ اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے ملزم گلزار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چالیس سالہ گلزار سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل گجر پورہ موٹر وے لنک روڈ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون بچوں کے ساتھ سفر کر رہی تھی، پٹرول ختم ہونے پر گاڑی بند ہو گئی، اس دوران دو ملزمان کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان ایک لاکھ نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس نے ملزم کے والد، بھائی اور بیٹی کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں