اشتہار

روس میں کرونا ویکسین کی ترسیل شروع، آج تمام شہروں میں پہنچ جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی حکام نے کرونا ویکسین کی ترسیل شروع کردی جو 14 ستمبر تک تمام شہروں میں پہنچ جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کرونا وائرس ویکسین کی ابتدائی کھیپ اپنے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھجوانی شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سپتنک وی ویکسین کی افادیت اور حفاظت کی جانچ کے ساتھ روسی حکومت کا منصوبہ ہے کہ ویکسین کی دستیابی تمام روسی شہریوں، خاص طور پر کرونا وائرس کے خطرے کا زیادہ شکار افراد تک مؤثر طور پر یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

روسی وزیر صحت مرشکو کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی پیر تک تمام شہروں و قصبوں اور دیہاتوں میں پہنچ جائے گی۔

انہوں نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ کرونا ویکسین کی ترسیل کے سلسلے میں پہلی کھیپ بھیج کر سپلائی چین کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ عملے و حکام کو ویکسین کی ضرورت سے متعلق پتہ چل سکے۔

خیال رہے کہ روس نے مذکورہ ویکسین کو تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی عوام کے استعمال کے لیے منظور کردیا تھا جس پر اسے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے لیے تیار کی گئی ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں اور معمولی سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں