بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

قیام امن اور قانون کی عملداری میں حکومت ناکام ہوچکی ہے، شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رہنما مسلم لیگ نواز شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیٹی کے ساتھ ظلم ہورہا تھا اور بیان داغ دیا گیا یہ پیرس نہیں ہے، سی سی پی او کو ایوان میں طلب کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ قیام امن اور قانون کی عمل داری میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی پریس کانفرنس کرنا ہمارا وطیرہ نہیں ہے، فرانزک لیب بھی نواز شریف کے دور میں بنائی گئی، پنجاب فرانزک لیب دنیا کی دوسری بڑی لیب ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں اس سڑک پر پولیس سیکیورٹی تعیناتی میں تاخیر کیوں ہوئی؟ اور معلوم کیا جائے ایک ایسا بدنام زمانہ افسر کو کیوں تعینات کیا گیا؟

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہاوس کمیٹی بنائیں جو واقعے پر اٹھنے والے سوالات کی تحقیقات کرے اور پولیس افسر کے بیانات سے متعلق بھی ہاوس کمیٹی پوچھے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سمت درست کرنا ہوگی، انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے، انہوں نے گزارش کی کہ ایوان کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں