جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

طالبعلم نے یونیورسٹی میں ہی خود کو آگ لگا لی

اشتہار

حیرت انگیز

اردن کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں طالب علم نے خود کو آگ لگا لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیس ادائیگی کی تاریخیں ملتوی کرنے سے انکار پر طالب علم نے خود کو آگ لگا لی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالب علم کی جانب سے خودسوزی کی وجہ یونیورسٹی انتظامیہ کا فیس کی تاریخوں میں توسیع سے انکار تھا اور حکام نے طالب علم سے ملنے سے بھی انکار کر دیا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے انتہائی اقدام اٹھایا۔

Updates about student who lit himself on fire

وزارت ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ العصرا یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے کی رپورٹ شیخ الجامعہ سے طلب کر لی گئی ہے اور ان محرکات کو جاننے کی کوشش کی جارہی ہے جو خودسوزی کا سبب بنے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ ایسے واقعات خطرناک اشارے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے طالب علم کا جسم جھلس گیا تھا اور وہ شدید زخمی حالت میں الحسینی میڈیکل سیٹی کے برنس ڈپارٹمنٹ میں زیرعلاج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں