جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک کا نام روشن کیا اور آئندہ بھی کریں‌ گے، صدر، سی ای او اے آر وائی نیٹ‌ ورک سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو بیس سال دیے اور ملک نے ہمیں 20 برس دیے، ہمیشہ کوشش رہی کہ ملک کا نام روشن کریں اور آئندہ بھی کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے میزبان وسیم بادامی کے ساتھ پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ، سی ای او  اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو 20 سال دیے جبکہ پاکستان نے بھی ہمیں 20 سال دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ناظرین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں بیس سال دیے اور وہ ہم پر اعتماد کررہے ہیں،ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں‘۔

- Advertisement -

صدر ، سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ ’ملک کیلئےکام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتےرہیں گے،ہم سےکچھ غلطیاں ہو جائیں تو انہیں درگزر کردیں کیونکہ ہم ہر روز کچھ نیا کرنےکا سوچتے ہیں، دعا ہے ایساکام کریں جو ملک اور قوم کے لیے بہتر ہو‘۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے آغاز کے حوالے سے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دنیا کو دکھانےکیلئے ٹی وی نشریات کا آغاز کیا تاکہ سب دیکھ سکیں کہ پاکستان بھی بہت کچھ کرسکتا ہے‘۔

’ہم نے  دنیا کو دکھایا کہ کرونا کے خلاف ہم بھی لڑ سکتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک نےکرونا کا ایسےمقابلہ نہیں کیاجیسے پاکستان نےکیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بہت کچھ سوچاتھا مگر کچھ چیزیں نہیں کرپائے،انشااللہ مواقع ملتے رہیں گے اور ہم ملک و قوم کیلئےکام کرتے رہیں گے‘۔

اےآروائی نیٹ ورک کی آج 20ویں سالگرہ

یاد رہے کہ آج 16 ستمبر کو اے آر وائی نیٹ ورک کے قیام کو 20 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے، ان برسوں میں اے آر وائی نیٹ ورک نے کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی بڑی شناخت بن گیا ہے ، آج نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز  ہے۔

اےآروائی نیٹ ورک کی ٹیم نے  اللہ کی رحمت، انتھک محنت، مثالی قیادت اور شاندار ٹیم ورک کے ساتھ دو دہائیوں پر مشتمل سفر طے کیا۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/345643356577149/

دوسری جانب اے آر وائی نیٹ ورک کو سیاسی رہنماؤں ، سماجی اور شوبز شخصیات نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اے آر وائی نیٹ ورک اسی طرح ترقی کا سفر جاری رکھے۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/shahbaz-gill-best-wishes-ary-digital-network-20th-anniversary-2-decades-of-excel/785626185557753/?__so__=channel_tab&__rv__=related_videos

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/sheikh-rasheed-best-wishes-ary-digital-network-20th-anniversary-2-decades-of-exc/808283133311854/?__so__=channel_tab&__rv__=related_videos

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/maria-memon-best-wishes-ary-digital-network-20th-anniversary-2-decades-of-excell/326384475139752/?__so__=channel_tab&__rv__=related_videos

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں