ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا کا نوٹس، بچیوں پرتشدد کرنے والا استاد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے نوٹس کے بعد جہلم میں بچیوں پرتشددکرنے والے استاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور جیل منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےضلع جہلم میں ٹیوشن سینٹرکااستاد جلاد بن گیا ، سبق غلط لکھنےپر کمسن بچی کو بری طرح مارا پیٹا، ڈر کے مارے روتی بچی زمین پرگرگئی جبکہ غلطی پرایک لڑکی کو بھی بالوں سے پکڑکرمارا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس نے استاد کو گرفتارکرلیا اور ابوبکر کیخلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر بچیوں پر ٹیچرکی جانب سے تشددکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ایک ویڈیودیکھی جس میں ٹیچربری طرح بچیوں کوماررہاہے، اس طرح بچوں کوبری طرح مارنےکارویہ ناقابل برداشت ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایسی سزائیں بچوں کےذہنوں پرہمیشہ کیلئے اثرچھوڑجاتی ہیں، ڈی پی اوجہلم کوہدایات دی ہیں ٹیچرکوفوری گرفتارکیاجائے، ضرورت پڑی توٹیچرکےخلاف ایف آئی آر بھی درج کراؤں گا۔

بعد ازاں بچیوں پرتشددکرنےوالےٹیچرکی گرفتاری پر فیصل واوڈا نے پیغام میں کہا تھا کہ ڈی پی او جہلم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے استاد کو گرفتار کیا،استاد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں