اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر نےآج ریڈلائن کراس کرلی، اسپیکر کے رویے پر سخت احتجاج کروں گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی میں اپوزیشن کی ترامیم مسترد ہونے اور بائیکاٹ کرنے کے بعد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ مشترکہ ایوان میں آج کارروائی کو جیسے روندا گیاسب نے دیکھا، اسپیکر اسد قیصر نے
اپوزیشن کی ترامیم پربحث ہی نہیں ہونےدی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسپیکر نےآج ریڈلائن کراس کرلی، اسپیکر کے رویے پر سخت احتجاج کروں گا آج پہلاموقع ہےمیں کھڑا ہوا اور مجھے بولنےکاموقع نہیں دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکرکےڈائس کے قریب گیا انہوں نےمجھےبات نہیں کرنے دی، ہم نے ہر معاملے پر صبروتحمل سےکام لیا، اسپیکرسےمتعلق اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سےفیصلہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےجو پہلا اعتراض کیا وہ حکومت کی مدد اور سمجھانےکیلئےکیاتھا، سمجھانے کی کوشش کی عدالتی فیصلےکےبعدمشیربل پیش نہیں کرسکتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نےاتنا غیرجمہوری رویہ کبھی نہیں دیکھا، غیر آئینی طریقےسےقانون سازی کی کوشش کی گئی ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنےدی گئی۔