اشتہار

سعودی عرب: مسافروں کو آداب عامہ کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں سیاحتی کروز(بحری جہاز) کے مسافروں کو آداب عامہ کی خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا، کروز انتظامیہ کی وضاحت بھی آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی کروز سے جن مسافروں کو اتارا گیا وہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی ہیں، انہوں نے دوران سفر جہاز میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیرہ ستمبر کو کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی سے روانہ ہونے والے کروز کے چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مسافروں نے جہاز کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزیاں کیں اور دیگر مسافروں کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

انہوں نے باقی مسافروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے جہاز میں ان کی سرگرمیوں کی ویڈیو شیئر کی جس سے کروز کی سروس معیار پر سوالات اٹھے، اسی ضمن میں پہلے اسٹیشن پر انہیں کروز سے اتار دیا گیا۔

ناصرف انہیں جہاز سے اتارا گیا بلکہ متعلقہ ادارے کو واقعے کی اطلاع بھی دی گئی۔

کروز انتظامیہ نے یقین دلایا کہ سعودی عرب میں معیاری سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہر وقت کوشاں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں