ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن (سی پی سی) کا الیکشن جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن(سی پی سی) کا الیکشن جیت لیا، یو این اقتصادی کونسل کے 54 میں سے 52ممبران نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان الیکشن میں 96فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، یہ پاکستان کی دیر پا ترقی کے لیے متعین اہداف کیلئے خدمات کا ثمر ہے۔

- Advertisement -

زائد حفیظ کا کہنا تھا کہ کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے، یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کا کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی مختلف پروگرامز پر سفارشات یواین سیکرٹری جنرل کو بھجواتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 2023تک کمیٹی کا ممبر رہے گا، اقوام متحدہ کے کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور کی صدارت بھی پاکستان کے پاس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں