اشتہار

شراب لائسنس کیس میں اہم گرفتاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرام اشرف گوندل کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اکرام اشرف گوندل کو شراب لائسنس کیس میں متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوچکے ہیں۔

انہیں نجی ہوٹل کو شراب لائسنس غیر قانونی طریقے سے دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب ذرائع نے اشرف گوندل کی گرفتاری تصدیق کردی ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ سابق ڈی جی ایکسائز کی گرفتاری کے حوالے سے قومی احتساب بیورو نے پریس ریلیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب لائسنس کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے گزشتہ روز چیئرمین نیب کو تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق اکرام اشرف گوندل کی گرفتاری اورالزامات  سے میڈیا کوآگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیب غیر مطمئن، عثمان بزدار کی شراب لائسنس کیس میں دوبارہ طلبی کا امکان

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے وزیراعلیٰ کو سوالنامہ دیا تھا جس کے انہوں نے جواب تو دیے البتہ وہ جے آئی ٹی کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جے آئی ٹی اراکین کے مطمئن نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کو ایک بار پھر طلب کیا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے قریبی ساتھی کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں