اشتہار

نامور آل راؤنڈر سمیت 4 کرکٹرز کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی سمیت 4 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

برطانوی کاؤنٹی وائٹلی بلاسٹ میں یارکشائر کلب کے 4 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ نامور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی کے بعد دیگر تین کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ ویلی، میتھیو فشر،ٹام کوہلر اور جوش پوئسڈن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کلب نے اعلان کیا کہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑی مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

ڈیوڈ ویلی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں